فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو پری کوارٹر فائنل میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست د ے دی۔
ارجنٹینا کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی دو سری ٹیم بن گئی۔
فاتح ٹیم کی جانب افسانوی فٹبالر لیونل میسی اور ایلواریز نے گول اسکور کیے۔
افسانوی کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے کیریئر کے ہزارویں میچ میں گول اسکور کر کے اُسے یادگار بنادیا۔
دوسری جانب ،فٹبال ورلڈ کپ میں امریکہ کا سفر بھی ختم ہوگیا ہے، نیدرلینڈز نے اسے ایک کے مقابلے میں تین گولوں سےشکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
