English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جوناتھن نامی کچھوے نے اپنی 190 ویں سالگرہ منائی

القمر

آپ نے کائنات کے ہزاروں دلچسپ و حیرت انگیز مناظر کے بارے میں سنا ہو گا لیکن کیا آپ نے اس سیارے پر قدیم اور معمر ترین کچھوے کے بارے میں سنا ہے، اگر نہیں سنا تو فرانسیسی بادشاہت کے دور میں پیدا ہونے والے کچھوے کے بارے میں پڑھیں جو اپنی 190 ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔

خبر کے مطابق، اس سیارے پر معمر ترین جانور جوناتھن نامی کچھوا فرانسیسی بادشاہ نپولین بونا پارٹ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہوا تھا جس کی دور دراز جنوبی بحر اوقیانوس میں سینٹ ہیلینا پر کم و بیش 190 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

جنوبی بحر اوقیانوس کا سینٹ ہیلینا وہ علاقہ ہے جہاں شکست خوردہ فرانسیسی شہنشاہ نپولین بونا پارٹ 1821 میں جلاوطنی کی حالت میں ہلاک ہوئے تھے۔

دنیا کے معمر ترین کچھوے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ 1832 میں پیدا ہوا جس کو 50  سال  بعد برطانیہ لایا گیا تھا۔

دنیا کا معمر ترین کچھوا سینٹ ہیلینا کے گورنر کی سرکاری رہائش گاہ پلانٹیشن ہاؤس میں آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے، جہاں اس کی سالگرہ کی تقریبات منائی جارہی ہے جس میں خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجرا بھی شامل ہے۔

جوناتھن کی سالگرہ کی تقریب  یعنی چار دسمبر کو اس کی پسندیدہ خوراک سے بنے سالگرہ کیک کے ساتھ منائی جائے گی جبکہ اس کی دیکھ بھال کرنے والوں کو کہنا ہے کہ وہ خاص طور پر گاجر، سلاد پتے، ککڑی، سیب اور ناشپاتی کھاتا ہے۔

اپنی لمبی عمر کے باوجود وہ ایما نامی مادہ کچھوے کا بھی ساتھی ہے جو محض 50  سال  کی ہیں۔

سابق گورنر لیزا فلپس نے کہا معمر ترین کچھوا اس عمر میں بھی مادہ کچھووں سے لطف اندوز ہوتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے