English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام میں معاشی بحران کیخلاف احتجاج ،گورنر آفس کو آگ لگا دی

القمر

دمشق:شام کے جنوبی شہر سویدا میں ملک میں جاری معاشی بحران کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے گورنر کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین نیگورنر آفس کی عمارت کے کچھ حصوں میں آگ لگا دی، مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور صدر بشار الاسد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے گورنر آفس کی عمارت پر لگی صدر بشار الاسد کی تصویر بھی پھاڑ دی، سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

خیال رہیکہ شام میں طویل خانہ جنگی اور مغربی پابندیوں کے باعث معاشی حالات خراب ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق شام کی 90 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار  رہی ہے۔

The post شام میں معاشی بحران کیخلاف احتجاج ،گورنر آفس کو آگ لگا دی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے