English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک اخبارات سے جھلکیاں

القمر

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

روزنامہ صباح "اناج راہداری کے ذریعے اناج کی نقل و حمل کی مقدار 13 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے”

وزارت قومی دفاع نے کہا کہ یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کی ترسیل جاری ہے اور اناج کی نقل و حمل کی مقدار 13 ملین ٹن سے زیادہ ہے۔

 

روزنامہ  ینی شفق : "ورانک: ترکیہ بجلی کی فراہمی میں سرفہرست ممالک میں سے ایک ہو گا”

صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفیٰ ورانک نے ازمیر میں آٹوموبائل اگنیشن کوائل تیار کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنی کی فیکٹری کا دورہ کیا اور کہا کہ "ترکیہ بجلی  کی تیاری  میں سرفہرست ممالک میں سے ایک ہو گا اور اس کے علاوہ  ہم بڑی مقدار میں  دنیا  کو بجلی کی مصنوعات  کو فروخت کرتےرہیں  گے انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں مینوفیکچررز  اپنی پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے  سپلائی  جاری رکھیں گے۔

 

روزنامہ سٹار:” دنیا   کی نگائیں ریڈ ایپل  پر”

بائریکتار  ریڈ ایپل ، ترکیہ  کا  ڈران  جس پر دنیا بھر کی نگائیں مرکوز ہیں اور  عالمی پریس  اس طرف خصوصی  طور پر  دلچسپی لے رہا ہےعلامی پریس ریڈ ایپل کی پہلی پرواز کا منتظر ہے۔

 

روزنامہ خبر ترک  "ترک لیرا  کے ذریعے  برآمدات میں نومبر میں سالانہ بنیادوں پر 114 فیصد اضافہ ہوا”

گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے نومبر میں ترک لیرا میں ترکیہ کی برآمدات میں 114 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 15 ارب 679 ملین لیرا تک پہنچ گئی ہیں ۔

 

روزنامہ  حریت :  "استنبول ہوائی اڈہ یورپ میں  نمبر ون”

پچھلے تین سالوں سے مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے یورپ کے ہوائی اڈوں میں پہلے نمبر پر، استنبول ہوائی اڈہ 25 نومبر سے 01 دسمبر 2022 کے درمیان یومیہ 1,210 پروازوں کے ساتھ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے