English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اماراتی صدر کا غیر متوقع دورہ قطر

القمر

اماراتی شیخ محمد بن زائد النہیان امیر قطر کی دعوت پر قطر پہنچ گئے ہیں۔

امارات کی سرکاری خبر ایجنسی   وام  کے مطابق ’’ملک کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان  قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر قطر کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں۔

ایجنسی نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان دیرنیہ برادرانہ تعلقات استوار کو مضبوط کرنے کی خاطر کیا جا رہا ہے۔

امیر قطر نے اماراتی صدر کے دورے کے بارے میں کہا کہ  یہ دورہ دو برادر ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا اس کے جواب میں  اماراتی صدر نے قطری امیر کو فیفا عالمی کپ کی میزبانی کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی اور اسے خلیجی ممالک اور عرب دنیا کے لیے باعث فخر قرار دیا ۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے