English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس کے شہری لوڈ شیڈنگ سے خوفزدہ، سیلنڈروں اور ٹارچوں کی خرید میں 10 گُنا اضافہ

القمر

فرانس کے شہری، لوڈ شیڈنگ  کی خطرے کے باعث،  سیلنڈر  والے چولہے  اور ٹارچیں خریدنے کے لئےجوق در جوق  بازاروں کا رُخ کر رہے ہیں۔

ملک میں سیلنڈر والے چولہوں، ٹارچوں، سولر پینل ہیٹروں اور لائٹوں کی فروخت حالیہ 10 دنوں میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 10 گُنا زیادہ ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ شہریوں کی  جنریٹر  طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ” بجلی کی ملکی پیداوار کے بارے میں مبالغہ آمیز منظر نامے کھینچے جا رہے ہیں۔ ہم ایک بڑا ملک ہیں۔ ہمارا انرجی ماڈل  ایک شاندار انرجی ماڈل  ہے۔ جنگ کے باوجود موسمِ سرما  میں ہمیں کسی مسئلے کا سامنا نہیں ہو گا”۔

روس کے فرانس کو گیس سپلائی بند کرنے اور تعمیر ومرمت کی خاطر متعدد جوہری پاور پلانٹوں کے بھی  بند ہونے کی وجہ سے بجلی کی ملکی پیداوار میں کمی آ رہی ہے۔

حکومت نے، احتجاج کے باوجود، ‘سینٹ ۔آوولڈ ‘کول  پاورپلانٹ کو دوبارہ سے فعال کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس  میں بجلی کی ضرورت کو بڑے پیمانے پر جوہری پاور پلانٹوں سے پورا کیا جاتا ہے اور گھروں میں چولہوں  اور ہیٹروں کی اکثریت بجلی سے چلتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے