English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے پرانے شہر  کے علاقے  کی ناکہ بندی کر دی

القمر

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے پرانے شہر  کے علاقے  کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس پر چھاپہ مارتے ہوئے شہر میں پرانے  شہر  کی ناکہ بندی کر دی اور داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں۔

اطلاع کے مطابق  علاقے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور گولیوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اپنے آپ کو فلسطین میں "شیروں کا ٹھکانہ ” کہنے والے اور پرانے شہر میں ابھرنے والے گروپ نے کل اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کے کسی بھی حملے کے خلاف چوکس ہیں۔

اسرائیل نے حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور حراستی کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔

اسرائیلی فورسز  ربڑ کی گولیوں کے علاوہ فلسطینیوں کے خلاف اصلی  گولیوں  سے بھی فائرنگ کرتے ہیں ۔ اسی وجہ سے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی گروپوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے