English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلین ڈیون نے اعصابی بیماری کی وجہ سے یورپ کے کنسرٹس ملتوی کر دیئے

القمر

 مشہور گلوکارہ سلین ڈیون نے پیچیدہ اعصابی بیماری کی وجہ سے یورپ میں مجوزہ کنسرٹس ملتوی کر دیے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر 5 منٹ طویل ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ طویل عرصے سے صحت کے مسائل میں مبتلا ہیں۔

سلین ڈیون کا کہنا تھا کہ مجھے حال ہی میں ایک عجیب مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

یہ ایک اعصابی بیماری ہے جسے اسٹف پرسن سنڈروم کہا جاتا ہے اور 10 لاکھ میں سے کوئی ایک شخص اس سے متاثر ہوتا ہے۔

گلوکارہ نے کہا کہ اس سنڈروم کی وجہ سے میرے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں، کبھی کبھی چلنے میں دشواری ہوتی ہے اور میں اس طرح نہیں گا پاتی جیسے پہلے گا سکتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو یہ بتاتے ہوئے دکھی ہوں کہ اگلے سال  فروری میں یورپ کا دورہ شروع نہں کرسکوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے