مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ 3 ہفتوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 20 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
فلسطینی قدس نیوز کی خبر کے مطابق اسرائیلی فورسز نے حال ہی میں فلسطینیوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں اور حملوں کے باعث خطے میں کشیدگی بھی بڑھ رہی ہے۔
گزشتہ 3 ہفتوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 20 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں فلسطینیوں کے آباد محلوں پر اسرائیلی افواج کے چھاپے اور کاروائیاں خطے میں کشیدگی کا باعث بن رہی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے 8 دسمبر کو اطلاع دی تھی کہ سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 217 ہو گئی ہے، جن میں سے 52 غزہ اور 165 مغربی کنارے میں شہید کیے گئے ہیں۔
9 دسمبر کو ایک بیان میں اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان سنان المکلی نے مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجیوں کے چھاپوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ یہ خطے کو تشدد کے ایک نئے سرپل میں گھسیٹ سکتا ہے۔
