English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر زلنسکی کی روس سے اپیل: کرسمس کے دنوں میں فوجی یونٹیں پیچھے ہٹائی جائیں

القمر

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے روس سے اپیل کی ہے کہ  کرسمس کے دنوں میں، یوکرینی زمین سے، فوجی یونٹیں پیچھے ہٹائی جائیں۔

زلنسکی نے جرمنی کی ٹرم چئیر مین شپ میں اور  جی۔7 ممالک کے سربراہان کی شرکت سے منعقدہ آن لائن اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے یوکرین میں روس کے خلاف  کئی ماہ سے جاری جنگ کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ہم، یوکرین کو عسکری، سماجی اور مالی امداد فراہم کرنے پر، جی۔7 ممالک کے شکر گزار ہیں۔

زلنسکی نے کہا ہے کہ جنگ کے دوام کی وجہ سے یوکرین ایک مستحکم تعاون کی ضرورت محسوس کر رہا ہے اور میری آپ سب سے درخواست ہے کہ اس تعاون کو آئندہ سال بھی جاری رکھیں۔ روس کے حملے جاری ہیں تو یوکرین کی مدد بھی جاری رہنی چاہیے”۔

روس کے پاس یوکرین کے مقابلے  میں زیادہ  میزائل اور توپ سسٹموں کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے زلنسکی نے کہا ہے کہ "یوکرین کی عسکری امداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ روسی فوج یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر کو ہدف بنا کر صرف یوکرین کو ہی نہیں یورپی ممالک کو بھی انرجی بحران کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ میں آپ کو قدرتی گیس کے معاملے میں یوکرین کی مدد میں اضافہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں”۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کے پیش کردہ امن فارمولے کے اطلاق کے لئے ایک بین الاقوامی فورم  کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ ہم روس  کو بھی ایک ٹھوس حل مرحلے کے  لئے ضروری اقدامات کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

صدر ولادی میر زلنسکی نے کرسمس کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ” آنے والے دنوں میں دنیا بھر میں کرسمس منایا جائے گا۔ میں کرسمس کے موقع پر روس سے اپنی فوجوں کو یوکرین سے نکالنے کی اپیل کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ روس ہمارے تجویز کردہ حل پر عمل کرے تو قیام امن ممکن ہو سکتا ہے۔ اب ہم ماسکو سے جواب کے منتظر ہیں "۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے