English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین نے 2 'شی یان' سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دئیے

القمر

چین نے سائنسی تجربات اور سطح زمین کے تفصیلی مشاہدے کے لئے ڈیزائن کردہ 2 ‘شی یان’ مانیٹر سیٹلائٹ خلا میں بھیج دئیے ہیں۔

شین خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق صحرائے گوبی میں واقع سیٹلائٹ مرکز’ جی چوین’ سے لانگ مارچ ۔4 سی کے ذریعے   ‘شی یان۔20 اے’ اور  ‘شی یان۔20 بی’ سیٹلائٹوں کو خلاء میں بھیج دیا گیا ہے۔

فائر سے مختصر مدت  کے بعد سیٹلائٹوں نے مدار میں طے شدہ پوزیشن سنبھال لی  ہے۔

چینی زبان میں "تجربے’ کا مفہوم رکھنے والی "شی یان” سیٹلائٹوں کو خلائی ماحول کی مانیٹرنگ سے متعلقہ مداری ٹیکنالوجیوں  کی جانچ پرکھ  میں استعمال کیا جائے گا۔

لانگ مارچ راکٹ کے ذریعے کیا گیا یہ سیٹلائٹ فائر454 واں کامیاب ترسیلی فائر تھا۔

یاد رہے کہ چین نے مذکورہ سے مشابہ گریڈ کی سیٹلائٹ  ‘شی یان 20۔سی’ کو 29 اکتوبر کو خلاء میں بھیجاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے