ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: دیار بکر میں بم دھماکہ، 8 پولیس اہلکار زخمی

ترکیہ کے ضلع دیار بکر میں بم دھماکے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب اسپیشل پولیس فورس کی گاڑی دیار بکر ماردین شاہراہ پر ‘یشیل وادی محلّے’ سے گزر رہی تھی۔

واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر کثیر تعداد میں صحت کے عملے  اور پولیس ٹیموں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے 8 پولیس اہلکاروں اور ایک شہری کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے کہا ہے کہ واقعے سے متعلق 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہری کی صحت کی حالت تسلی بخش ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں