English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سمندری حدود کا یکطرفہ طور پر تعین کرنے والے مصر کے فیصلے کے خلاف لیبیا کا رد عمل

القمر

لیبیا نے مصر  کے دونوں ممالک کی سمندری حدود کا تعین کرنے سے متعلق  کیے گئے فیصلے کو "یکطرفہ” قرار دیتے  ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا ہے۔

لیبیائی   دفتر خارجہ نے  سماجی رابطوں کے پیج پر   مصر کی جانب سے 11دسمبر کو  مغربی  سمندری حدود کا تعین  کرنے  پر مبنی صدارتی قرار داد   کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں، جس میں کہا گیا ہے کہ مصر کا فیصلہ لیبیا کے علاقائی پانیوں اور براعظمی شیلف کی خلاف ورزی کرتا ہے، "مصر کی طرف سے متعین کردہ سرحدیں یکطرفہ طور پر قرار دیے جانے کی بنا پر  بین الاقوامی قانون کے مطابق غیر منصفانہ ہیں۔”

اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے معاہدے اور بین الاقوامی  قانونی اصولوں کی رو سے ” دو ہمسایہ ممالک کے درمیان سمندری حدود کا  تعین  دونوں طرفین کے مفادات کو ضمانت میں لینے اور مساوات کے اصولوں پر  مذاکرات  کرتے  ہوئے   کیا جاتا   ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  لیبیا نے بین الاقوامی قانون کے دائرے میں مصر کے مذکورہ فیصلے کو "یکسر مسترد” کر تے ہوئے  مصری حکومت سے سمندری سرحدوں کے تعین کے لیے  لیبیا کی قومی اتحاد حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا  ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے