سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک نے کہا ہے کہ کمپنی کے لیے نیا اور احمق سی ای او ملنے تک میں اس کی کرسی سنبھالوں گا۔
مسک نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ٹویٹر کو سنبھالنے کےلیے اگر کسی احمق کا انتخاب ہو گیا تو میں فورا استعفی دے دوں گا لیکن پروگرامنگ اور دیگر شعبوں کی نگرانی میرا ذمہ ہوگی ۔
ایلون مسک نے گزشتہ اتوار کے روز ٹویٹر سے مستعفی ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ایک سروے کے نتائج قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس سروے میں ساڑھے سترہ ملین سے زائد افراد نے حصہ لیا تھا جن کے تحت ساڑھے ستاون فیصد نے مسک کے مستعفی ہونے اور ساڑھے بیالیس فیصد نے عہدہ برقرا رکھنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
امریکی میڈیا میں بھی ان خبروں کا چرچا تھا کہ ایلون مسک ٹویٹر کے نئے سی ای او کی تلاش میں ہیں۔