ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز الہیٰ ڈی نوٹیفائی، پی ٹی آئی کا گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلیے صدر کو خط لکھنے کا اعلان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے صدر کو ریفرنس بھیجا جائے گا۔

گورنر پنجاب کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ کو بطور وزیراعلیٰ سبکدوش کرنے اور صوبائی کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سخت ردعمل دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے اور اُن کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں