ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈرائیونگ سیکھتے ہوئے شہری کو کچلنے والی ملزمہ اور لواحقین میں راضی نامہ

 اسلام آباد: ڈرائیونگ سیکھتے ہوئے شہری کو کچلنے والی ملزمہ اور شہری کے ورثا کے درمیان راضی نامہ ہوگیا جس کے بعد لڑکی کی ضمانت مںظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سیکٹر ڈی 12 میں ملزمہ نور عدن تیمور نے ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران 40 سالہ شخص سلطان سکندر کو حادثے میں مار دیا تھا۔

اس واقعے سے متعلق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سماعت ہوئی، ملزمہ اور شہری کے ورثا ، جج ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں بتایا گیا کہ ملزمہ اور مرحوم کے لواحقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے، ملزمہ نے 69 لاکھ روپے ورثا کو ادا کردیے ہیں، ملزمہ نے لواحقین کو 9 لاکھ روپے نقد اور 60 لاکھ ڈرافٹ کی شکل میں ادا کیے۔

car exident case fir

مدعی مقدمہ لبنیٰ افتخار اور مرحوم کی بیوہ شاہدہ پروین نے عدالت کے سامنے کیس واپس لینے کا بیان دے دیا اور کہا کہ ملزمہ سے 69 لاکھ روپے وصول کرکے راضی نامہ کرلیا ہے، مقدمہ مزید آگے بڑھانا نہیں چاہتی۔

بعد ازاں عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمہ اور مرحوم کے لواحقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے،  ملزمہ کی عبوری ضمانت کنفرم کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ 14 دسمبر کو یہ واقعہ پیش آیا جس میں ملزمہ نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے شہری کو کچل کر ہلاک کردیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں