English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان، دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث 7 دہشت گرد پکڑے گئے

القمر

دہشت گردی کی حالیہ لہر میں سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی ، کالعدم تنظیموں کے سات دہشت گرد گرفتارکرلیے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان صوبے کے حساس شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  رواں ہفتے مختلف شہروں میں 443 کومبنگ آپریشن کیے گئے ہیں جس میں کارروائیوں کے دوران 19 ہزار 630 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا اور 90 افراد کو کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ اور  ممنوعہ لٹریچر برآمد کریا گیا۔ گرفتار کیے گئے افراد صوبے کے حساس شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے