English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کیلئے ای سی پی کا نوٹیفکیشن کالعدم، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں عدالت نے الیکشن کمیشن کے یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے سے متعلق فیصلے کو مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ عدالت کے سامنے درخواستوں میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائی گئی ووٹر لسٹوں کو چیلنج کیا گیا ہے، ووٹر لسٹوں سے متعلق معاملے پر درخواست گزار 28 دسمبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کو سن کر ووٹر لسٹوں کے حوالے سے معاملہ قانون کے مطابق حل کرے، الیکشن کمیشن کو یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے سے متعلق فیصلے کو مسترد کرنے سے پہلے وفاقی حکومت کا موقف جاننا چاہیے تھا۔

فیصلہ میں حکم دیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کیخلاف وفاق سمیت تمام درخواست گزار 27 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں، الیکشن کمیشن تمام درخواست گزاروں کو سن کر معاملے کا قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے