اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کر رہی ہیں۔
اطالوی خبر رساں ایجنسی ANSAکے مطابق، ملک میں 22 ستمبر کے عام انتخاب میں وزیر اعظم منتخب ہونے اور 22 اکتوبر کو فرائض منصبی سنبھالنے کے بعد، میلونی نے پہلی ‘سالانہ الوداعی’ پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس میں وزیر اعظم میلونی نے کہا ہے کہ وہ، 24 فروری کو روس۔یوکرین جنگ کا پہلا سال پورا ہونے سے قبل ،کیف کا دورہ کریں گی۔
یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کے حوالے سے میلونی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں انہوں نے زلنسکی کو اپنے دورے کی خبر دی اور کہا تھا کہ اٹلی امن مرحلے کا ضامن بننے کے لئے تیار ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس بارے میں اوّلین اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں لہٰذا ہم نے 24 فروری سے قبل دورہ یوکرین کا ارادہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم ہر اس چیز کے حق میں ہیں جو امن کے مفاد میں ہو سکتی ہے لیکن ہمیں یہ بھی جان لینا چاہیے کہ امن صرف آرزو سے ممکن نہیں ہو سکے گا۔ امن کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ زلنسکی بھی امن مرحلے کے آغاز کے خواہش مند ہیں۔ قیام امن کے لئے وہ سب کچھ کیا جانا چاہیے جو کرنا ممکن ہے۔ کوئی بھی جنگ پسند نہیں کرتا اور ہم اس سے متفق ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین میں قیام امن کے لئے ملکی خودمختاری اور زمینی سالمیت کا بھی احترام کیا جائے گا۔
