ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے گزیٹڈ نوٹی فکیشن جاری

 اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023ء اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023ء، ایکٹ بن گئے جن کے گزیٹڈ نوٹ فکیشن جاری کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے مںظوری بعد ازاں صدر مملکت کی جانب سے دس دن تک دونوں بلوں پر کوئی اعتراض سامنے آنے پر دونوں بلوں کا ایکٹ کا درجہ مل گیا اور دونوں بلوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023ء اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023ء کے گزیٹڈ نوٹ فکیشن جاری کردیے گئے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دونوں بلوں کے گزیٹڈ نوٹی فکیشن جاری کیے جس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی ان کے گزیٹڈ نوٹی فکیشن جاری کردیے، دونوں بل اب ایکٹ بن چکے ہیں اور ان میں موجود شقوں کا نفاذ ہوچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں