دہشتگرد تنظیم پی کےکے کا عراق و شام میں ٘مصروف دہشتگرد قادری انجو ترک خفیہ ایجنسی کے غارہ میں کیے گئے آپریشن کے دوران مارا گیا ۔
حفاظتی ذرائع کےمطابق، ترک خفیہ ایجنسی نے عراق کے علاقے غارہ میں قادری انجو عرف دوعان کی موجودگی کا پتہ لگایا ۔
قادری انجو شمالی عراق میں ترک فوج کے خلاف ایک آپریشن کی تیاری میں تھا جسے ترک خفیہ ایجنسی نے ایک آپریشن کے دوران غارہ میں ہلاک کر دیا ۔