English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان کے علاقے دھاڈر میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

القمر

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دھاڈر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق دھاڈر میں بالا ناڑی کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اور لیویز حکام نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرلیے جبکہ شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی سخت کردی۔

اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتولین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق شناخت کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

دوسری جانب حب کے علاقے اوتھل کے قریب کوچ کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے