English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی قوتو ں نے 32 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

القمر

 اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ  مغربی کنارے کے بعض علاقوں میں  بتیس فلسطینوں کو گرفتار کرلیا جن میں سابقہ  اسیر بھی شامل تھے۔

  اسیران انجمن برائے فلسطین کے مطابق، اسرائیلی قوتوں نے  مغربی کنارے  کے شہروں  الخلیل،بیت الحم،رم اللہ ،نابلوس ،قالقایلیہ اور جینن  نامی شہروں میں  سابقہ اسیروں سمیت بتیس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ۔

 بتایا گیا ہے  کہ سال رواں کے دوران اب تک پانچ ہزار فلسطینوں کو گرفتار اور رہا بھی کیا گیا ہے بالخصوص اسرائیلی  قوتوں نے  جھڑپوں کی موجودہ صورت حال میں منظم طریقے سے انسانی حقوق کی خلاف  ورزیاں بھی جاری رکھی ہوئی ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے