ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گابون میں بھی فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا

نائیجر کے بعد اب  گابون کی فوجی افسران نے صدر علی بونگو کے تیسرے صدارتی انتخاب جیتنے پر حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

آج صبح سرکاری ٹی وی چینل 24 پر آنے والے فوجی افسران کا کہنا تھا کہ وہ تمام حفاظتی اور دفاعی قوتوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

فوجی افسران کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج کو منسوخ کرتے ہوئے تمام سرحدوں کو تا حکم ثانی بند کر دیا ہے اور تمام ریاستی ادارے بھی ختم کر دئیے گئے ہیں۔

 اطلاع کے مطابق،ٹی وی پر فوج کے پیغام کے بعد دارالحکومت لیبریول میں فائرنگ کی آوازیں سنیں گئی۔

صدر علی بونگو کا خاندان  گابون پر 56 سال سے حکومت کر رہا ہے اور انہوں نے ہفتے کے روز ہونے والے صدارتی، پارلیمانی اور قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ایک بار پھر تیسری مدت کے لئے حکومت بنانے کے اعداد حاصل کر لئے تھے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں