ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ روک چلانے والے ملزمان گرفتار

 راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل نے چکوال میں چھاپہ مار کر ہنڈی حوالہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے تین کروڑ روپے سے زائد کی کرنسی برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بیکنگ سرکل کی ٹیم نے ڈیپٹی ڈائریکٹر رضوان شاہ کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر آرے بازار روڈ چکوال پر چھاپہ مارا اور ہنڈی حوالہ میں ملوث 2 ملزمان سجاد حسین اور محمد ولید کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے 3 کروڑ 9 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔

ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزات، پیغامات، موبائل فونز اور متعدد رسیدیں بھی برآمد ہوئیں۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے بھی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے اور بغیر لائسنس کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث پائے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کا مزید کہناتھاکہ ملزمان راولپنڈی ڈویژن میں حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک چلا رہے تھے غیر قانونی کرنسی کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیز اور عناصر کے خلاف  کریک ڈاون جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں