ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عام انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے، سراج الحق

سکھر: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا ہےکہ عام انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے۔

سراج الحق نے سکھر ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے مطابق 90 دن میں صاف و شفاف انتخابات کراکے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کیاجائے، عدالت الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو ایک وکیل نے بنایا تھا اور وکیل ہی اسے آگے اپنی منزل کی طرف لے جاسکتے ہیں، پاکستان دنیا میں دوسرا ملک ہے جو آزادی کے نام پر بنا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ محفوظ اور روشن پاکستان کے لیے ناگزیر ہے کہ سودی نظام سے نجات حاصل کی جائے، جب بھی جماعت اسلامی کی حکومت بنی تو سب سے پہلے ملک میں سود کا خاتمہ کریں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری سودی نظام کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں