ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولینڈ: لیجنیلا بیکٹیریا کی وجہ سے اموات کی تعداد 16 ہو گئی

پولینڈ میں ‘ لیجنیلا بیکٹیریا’ کی وجہ سے اموات کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

ملک کے جنوبی مشرقی شہر ‘رزیس زوو’ میں وباء کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق لیجنیلا  بیکٹیریا کی وجہ سے 16 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں اور کم از کم 155 مریضوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیجنیلا بیکٹیریا  ‘ لیجنائر ‘ نامی پھیپھڑوں کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔ یہ بیماری نزلے زکام جیسی علامات کے ساتھ شروع ہوتی  ہے اور  اگر بروقت علاج نہ کروایا جائے  تو سانس میں دشواری اور جسمانی اعضاء کے کام کرنا بند کرنے کی وجہ سے مریض  کی موت واقع ہو سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں