ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قیمت بڑھنے کے باوجود پیٹرول پمپس پر مقررہ نرخ سے زائد وصولی

 کراچی: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمت میں بڑے اضافے کے باوجود  پیٹرول پمپس پر مقررہ نرخ سے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔

قیمت میں اضافہ کیے جانے کے بعد پیٹرول کے مقررک نرخ 305.36 روپے ہیں جب کہ پیٹرول پمپس پر 306.15 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ پیٹرول پمپ کا عملہ اصل قیمت سے 79 پیسے  زائد وصول کررہا ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 311.84 روپے فی لیٹر ہوئی ہے جب کہ پیٹرول پمپس پر 312.63 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے، اس طرح ڈیزل پر بھی 79 پیسے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں۔

پیٹرول پمپس مالکان کی من مانی   اور اضافی قیمت وصول کرنے پر صارفین اور عملے کے درمیان تلخی کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ دوسری جانب پیٹرول پمپس  منیجرز کا مؤقف ہے کہ اضافی پیسے ٹرانسپورٹ چارجز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں