اطلاع دی گئی ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حملوں اور تخریب کاری کے مقصد کے لیے تربیت دینے والے دہشتگرد گرد رزان گونگین عرف رزان بوتان کو عراق کے سلیمانیہ نامی علاقے میں ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا۔
سیکورٹی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، ترک خفیہ ایجنسی کو معلوم ہوا کہ دہشت گرد گونگین، عراق کے علاقے سلیمانیہ میں موجود ہے جو ترکیہ میں تخریب کاری کرنے کے لیے ممکنہ طور پر دہشت گردوں میں بھی شامل ہے اور جسے قتل اور تخریب کاری کی تربیت تنظیم کی طرف سے دی گئی تھی۔
جس پر گونگین کی سرگرمیوں کا پتہ لگاتے ہوئے، جسے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK نے سلیمانیہ شہر کے دیہی علاقوں میں تعینات کیا تھا ہلاک کر دیا گیا۔
دوسری جانب، ترک ضلع وان کے قصبے اوز الپ میں کیے گئے آپریشن کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے۔
وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اوز الپ کے علاقے میں ادارہ پولیس کے شعبہ خفیہ معلومات کے نتیجے میں وان جینڈر میری اور وان پولیس نے مل کر ایک آپریشن کیا ۔
بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں ڈرونز بھی استعمال کیے گئے جس کے نتیجے میں دو دہشتگردوں کا صفایا کیا گیا ۔
