English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر مملکت سے نگران وزیر قانون کی ملاقات، الیکشن کے معاملے پر تبادلہ خیال

القمر

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے ملاقات کی،ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کو سراہا کہ نگران حکومت انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی پاسداری کرے گی، صدر عارف علوی نے نگران وزیر قانون سے کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے