English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہنگائی پر قابو کے لئے مرکزی بینک رائے عامہ کے ساتھ موئثر رابطہ قائم کریں: لاگارڈ

القمر

یورپی مرکزی بینک ECB کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ شرح افراطِ زر کے اہداف تک رسائی کے لئے عالمی مرکزی بینکوں کا رائے عامہ کے ساتھ  موئثر باہمی رابطہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

لندن میں یورپی اقتصادی و مالیاتی مرکز کی طرف سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں لاگارڈ نے کہا ہے کہ نہ صرف مہنگائی میں کمی کے لئے بلکہ درمیانی مدت کی مہنگائی توقعات کو بھی طے شدہ مدت کے دوران  ایک جگہ برقرار رکھنے کے لئے ایک موئثر باہمی رابطہ بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اس وقت یہ  تسلیم کرنا نہایت اہمیت رکھتا ہے کہ  اگرچہ ہم نے دیگر مرکزی بینکوں کی طرح مہنگائی کی حرکیاتی قوت کو بھی اور اس کی مستقل مزاجی کو بھی ہلکا لیا ہے لیکن دوسری طرف ان مسائل پر غور کے لئے ہم نے اپنے اندازوں میں تبدیلیاں بھی کی ہیں”۔

مرکزی بینکوں کو چاہیے کہ وہ ایک موئثر رابطے کی زبان استعمال کریں اور اپنے پیغامات کو معتبر شکل میں رائے عامہ تک پہنچائیں۔

لاگارڈ نے کہا ہے کہ "اس وقت اس بات کو قابلِ اعتبار شکل میں رائے عامہ تک پہنچانا کہ درمیانی مدت میں مہنگائی کے اہداف 2 فیصد کے سابقہ ہدف کی طرف واپس پلٹ جائیں گے بے لگام مہنگائی کے سدّباب  کے لئے ہمیشہ سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے