English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں فائرنگ سے مدرسے کے معلم سمیت 3 افراد زخمی

القمر

  کراچی: نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مدرسے کے معلم اور طالبعلم سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک این کرسٹل شادی ہال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں زخمیوں کی شناخت 42 سالہ مولانا حافظ خرم شہزاد ، 20 سالہ مدنی اور 40 سالہ نوید کے نام سے کی گئی۔

شدید زخمی مولانا حافظ خرم شہزاد کو سر اور بغل کے قریب گولیاں لگی تھیں اور انھیں انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او تیموریہ فیصل رفیق نے بتایا کہ زخمی ہونے والے نوید اور مدنی نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ کھارادر سے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے اور واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جبکہ مولانا حافظ خرم مدرسے کے معلم ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ چھینا جھپٹی کا نہیں ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے