اسلام آباد: حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف آج سے بلاامتیاز کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاوٴن آج سے شروع ہو گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ
اپنے بیان میں راشد لنگڑیال نے بتایا کہ تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جی پیز اس مہم میں شامل ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ آسان نہیں ہے لیکن ناکامی کوئی آپشن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کردی گئی ہے کہ کسی کو بھی نہ بخشا جائے۔ اعلیٰ یا طاقتور،مقدس یا غیر مقدس۔
Crackdown against power theft starts today. All Chief Secretaries and IGPs are on-board for this campaign. We know it is not easy but failure is not an option. Field formations directed to spare no one: high or mighty; sacred or not-so-sacred. https://t.co/PLtrMRQVKP
— Rashid Langrial (@Rashidlangrial) September 7, 2023
واضح رہے کہ نگراں وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی اور وزیر توانائی محمد علی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہر سال ملک میں بلی کی 589 ارب کی چوری ہوتی ہے۔ 3ہزار 44 ارب میں سے آئیسکو ، لیسکو ، گیپکو ، فیسکو اور میپکو 100 ارب کا نقصان کرتی ہیں جب کہ پیسکو، حیسکو، کیسکو، سیپکو، ٹیسکو میں 489 ارب کی بجلی چوری ہوتی ہے۔
