پاکستان کے شہر پشاور میں ایک فوجی گاڑی گزرنے کے دوران کئے گئے بم حملے میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔
جیو نیوز ٹیلی ویژن کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کی ایک مصروف شاہراہ پر پیٹرولنگ کرتی فوجی گاڑی پر دستی بم پھینکا گیا ہے۔
بم حملے میں ایک فوجی شہید اور 6 فوجی اور 3 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق زخمی فوجیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔
