English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس: ماکرون کا لیبیا کے ساتھ اظہارِ تعاون و یکجہتی

القمر

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے سیلاب کی وجہ سے لیبیا کے ساتھ یکجہتی و تعاون کا اظہار کیا ہے۔

ماکرون نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں لیبیا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اور آفت میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے   تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لیبیا کو ہنگامی امداد کی فراہمی کے لئے فرانس کے وسائل کو فعال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وسطی بحیرہ روم  میں "ڈینیئل ” طوفان نے لیبیا کے شہروں بن غازی، بیضا، مرج، سوسہ اور درنہ کو متاثر کیا ہے۔

ملک کے مشرقی  حصے کے حکومتی ذرائع صحت نے درنہ میں اموات کی تعداد کے 3 ہزار سے بڑھنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے