ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا؛ نیشپا آئل فیلڈز میں گیارھویں کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع

 پشاور:   خیبرپختونخوا کے ضلع کڑک میں واقع  نیشپا آئل فیلڈز میں گیارھویں کنویں سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی۔

او جی ڈی سی ایل نے  کے پی کے میں نیشپا کنویں -11  سے تیل اور گیس کے ذخائر کی پیداوار کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں سے 830 بیرل یومیہ خام تیل اور 1.0ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کنویں کی 56.45 فیصد شئیر کے ساتھ بطور آپریٹر کام کر رہی ہے، اس کنویں کی 4485 میٹرز کی گہرائی تک کھدائی کی گئی ہے۔

نیشپا گیارھویں کنواں سے حاصل ہونے والی1.0 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کو ایس این جی پی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

نیشپا اسٹرکچر میں 2009 میں تیل و گیس کی کھدائی کا آغاز  کیا گیا تھا، او جی ڈی سی ایل اس وقت کل 10 کنوؤں سے یومیہ 11300 بیرل خام تیل، 91 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 395 میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار حاصل کررہی ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ پیداوار کو مزید بہتر بنانے کیلیے تیز رفتار بنیادوں پر کام جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں