English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 29ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے

القمر

 اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے۔

جسٹس عمر عطا بندیال رات بارہ بجتے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوگئے جس کے بعد آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری دن گیارہ بجے ایوان صدر میں ہوگی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نو منتخب چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعظم، کابینہ اراکین، سروسز چیفس، ججز اور وکلا سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس عمر عطا بندیال الوداعی خطاب میں آبدیدہ، خود کو ڈوبتا سورج قرار دے دیا

قبل ازیں جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے ملازمین اور افسران سے جذباتی خطاب کیا اور خود کو ڈوبتے سورج کی مانند قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے