English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی حکومت نے نیب قانون دو بار تبدیل کیا تو جسٹس بندیال کہاں تھے؟ شہباز شریف

القمر

  لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے۔

لندن میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آمر کے قانون کو عدلیہ نے بحال کردیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے دو بار صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب قانون تبدیل کیا اور اپنے حواریوں کو ریلیف دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب قانون میں تبدیلی کے وقت جسٹس بندیال کہاں تھے۔

مزید پڑھیں: نیب ترامیم کیس، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری، جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ

واضح رہے کہ ایک روز قبل سپریم کورٹ نے 2:1 سے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ جاری کیا جس میں جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے چند نیب ترامیم کالعدم قرار دیدیں، سیاست دانوں پر کرپشن کیسز بحال

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے اور نیب ترامیم کی کچھ شقوں کو کالعدم قرار دینے کے بعد سیاستدانوں کیخلاف درج کرپشن کے مقدمات ایک بار پھر سے بحال ہوگئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے