English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ کی سیاسی مقدمات کے بجائے عام شہریوں کے کیسز کو ترجیح

القمر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سیاسی مقدمات کے بجائے عام شہریوں کے مقدمات کو ترجیح،آئندہ تین روز میں کرمنل اور سول مقدمات سنے جائیں گے۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 20تا 22ستمبر کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق  آئندہ تین روز کیلیے 225 مقدمات 5 بنچز کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 مقدمات کی سماعت کرے گا جب کہ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 80 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

اسی طرح  جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 40 مقدمات سنے گا، جبکہ  جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ میں 40 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں  جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بھی 40 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے