English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے کینیڈئین شہریوں کے لیے ویزہ سروس بند کر دی

القمر

بھارت اور کینیڈا کے درمیان  خالصتان لیبریشن فرنٹ کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کی ہلاکت کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے باعث بھارت نے کینیڈا کے شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا۔

خبر کے مطابق، بھارتی مشن کا کہنا ہے کہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر بھارتی ویزا کا اجرا اگلے نوٹس تک معطل کر دیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم ویزا فراہم کرنے والی بھارتی کمپنی بی ایل ایس انٹرنیشنل کی جانب سے اس حوالے سے کینیڈین ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا گیا کہ بھارتی مشن کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بنا پر جمعرات 21 ستمبر 2023 سے بھارتی ویزا سروسز کو اگلے نوٹس تک معطل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایک بھارتی اہلکار نے معطلی کی تصدیق کی لیکن مزید بیان دینے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے ویزا کا اجرا معطل کیا ہے۔

دوسری جانب ، سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی دھمکیوں کے پیش نظر کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت کاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بھارت میں موجود عملے کو عارضی طور پر متعین کیا جارہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے