ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ 9مئی،جناح ہائوس حملہ سمیت دیگر 11مقدمات کے چالان اے ٹی سی میں جمع

judiciary

لاہور: پراسیکیوشن نے 9مئی کو جناح ہائوس حملہ سمیت دیگر 11مقدمات کے چالان لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، ۔جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے سانحہ 9مئی کے مقدمات کے جو چالان عدالت میں جمع کرائے گئے ان مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نامزد ہیں۔

اس کے علاوہ چالان میں خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان بھی شامل ہیں،پراسیکیوشن نے جناح ہائوس حملہ کیس، عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانہ جلانے اور شیر پا پل پر جلائو گھیرا ئوکے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں داخل کرایا ہے، جسٹس مظاہر نقوی کے اسکواڈ کی گاڑی کو جلانے کے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا گیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں