ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کا مستقبل یورپی یونین میں ہے: بوریل

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پہلی دفعہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں منعقد ہوا ہے۔

یورپی یونین کے ہائی کمیشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے سوشل میڈیا  ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "یورپی یونین وزرائے خارجہ کا اجلاس پہلی دفعہ کسی غیر رکن ملک میں کیا گیا ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یوکرین کا مستقبل یورپی یونین میں ہے”۔

غیر سرکاری اجلاس کے آغاز سے قبل یوکرین کے وزیر خارجہ دمتری کولیبا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بوریل نے کہا ہے کہ اجلاس میں وزرائے خارجہ، روس کے خلاف جنگ میں مصروف ملک، یوکرین کو فراہم کی جانے والی امداد اور جنگ کی تازہ صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

جوزف بوریل نے کہا ہے کہ تمام رکن ممالک کے وزراء نے کیف میں اجلاس کر کے یوکرین کے ساتھ تعاون  کے معاملے میں اپنے عزم و ارادے کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں