ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے: ایپکس کمیٹی

اسلام آباد:پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی غیر ملکیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’رجسٹریشن کے ثبوت‘‘ کے حامل افغان مہاجرین ہی پاکستان میں رہائش کے اہل ہوں گے، باقاعدہ قانونی ویزے کے حامل افغان شہری بھی پاکستان کا سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کی حتمی ڈیڈ لائن دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام غیر قانونی غیر ملکی اپنے تمام اثاثے فروخت کرنے اور مقررہ تاریخ تک اپنے ملک واپس جانے کے پابند ہوں گے۔ ڈیڈ لائن کے بعد غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر کے ان کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان شہری صرف جاری کردہ ڈیجیٹائزڈ ’’ای تذکرہ‘‘ پر ہی پاکستان کا سفر کر سکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں