English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجیریا: بوکو حرام کے خلاف فضائی آپریشن، بیسیوں دہشت گرد ہلاک

القمر

نائیجیریا مسلح افواج نے ملک کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف فضائی آپریشن میں بیسیوں دہشت گرد غیر فعال کر دیئے ہیں۔

نائیجیریا ایئر فورس کے ترجمان ایڈورڈ گابکویٹ نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی صوبے بورنو میں بوکو حرام کے خلاف فضائی آپریشن کیا گیا ہے۔

گابکویٹ کے مطابق آپریشن میں بوکو حرام کا کیمپ تباہ کر دیا گیا ہے اور کیمپ میں موجود بیسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام  2000 کی دہائی کے آغاز سے فعال تخریبی کاروائیوں میں مصروف ہے۔ تنظیم کی طرف سے 2009 سے اب تک کی گئی اجتماعی تشدد کی کاروائیوں  میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چُکے ہیں۔

تنظیم 2015 سے ہمسایہ ممالک کیمرون، چاڈ اور نائجر میں بھی حملے کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے