English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس: یوکرین مسلح افواج نے کریمیا میں گھُسنے کی کوشش کی ہے

القمر

روس وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین مسلح افواج  کی ریڈ یونٹ کی کریمیا میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” یوکرینی فوجیوں نے رات کے وقت بحیرہ اسود کے شمال مغربی حصے ‘تارہانکت جزیرہ نما’ کی طرف سے  کریمیا میں گھُسنے کی کوشش کی  ہے۔ ریڈ یونٹ کی کوشش کو روس فضائیہ کے طیاروں ، تیز رفتار عسکری کشتیوں اور 3 جیٹ سکی کی مدد سے ناکام بنا دیا گیا ہے”۔

بیان کے مطابق ” رات کے وقت یوکرین کی طرف سے روسی زمین پر واقع تنصیبات پر طیارہ ٹائپ ڈرونوں کی مدد  سے حملے  کی بھی کوشش کی گئی ہے۔ تاہم روس  کے فضائی دفاعی سسٹموں نے بلگورود، بریانسک اور کرسک میں یوکرین کے 31 طیارہ ٹائپ ڈرون تباہ کر کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے