ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں شدید زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں میں

افغانستان میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

افغان وزارت آفات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 53 ، جبکہ  9 ہزار 240 افراد زخمی ہو گئے ہیں ، اس کے علاوہ ایک ہزار 328 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوہہ ہرات میں گزشتہ دوپہر 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہوئے ہیں۔

خبر کے مطابق، زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا، بادغیس اور فراہ صوبے میں بھی مزید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

افغان انسداد قدرتی آفات  کے ترجمان ملا جانان سائق کی جانب سے ملبے تلے دبے مزید افراد کی اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ہرات ضلع کے 12 دیہاتوں میں600 سے زائد گھر تباہ اور 4200 افراد متاثر ہوئے جبکہ ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے  امدادی  آپریشن جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں