ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف کے شریک ملزمان آشیانہ اقبال ریفرنس  میں بری کردیے گئے

 لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کے شریک ملزمان کو آشیانہ اقبال ریفرنس میں بری کردیا گیا۔

احتساب عدالت لاہور نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آشیانہ اقبال ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے شریک ملزمان  کامران کیانی اور ندیم ضیا کو بری کردیا ۔

واضح رہے کہ شریک ملزمان کامران کیانی اور ندیم ضیا نے بعد میں تفتیش جوائن کرلی تھی جب کہ  دونوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کرنے یا نہ کرنے کے نقطے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

عدالت نے کامران کیانی اور ندیم ضیا کی حد تک فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج جاری کردیا گیا اور وکلا کے دلائل اور نیب رپورٹ کی روشنی میں شہباز شریف کے شریک ملزمان کامران کیانی اور ندیم ضیا کو آشیانہ اقبال ریفرنس سے بری کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں