ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کا رویہ ریاستی نہیں تنظیمی لگتا ہے: ایردوان

 صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا رویہ ریاست کے بجائے ایک تنظیم جیسا ہے۔ 

صدر نے بر سر اقتدار انصاف و ترقی پارٹی کے پارلیمانی ں گروپ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ  شہری مقامات پر بمباری، شہریوں کا قتل، انسانی امداد روکنا ریاست کے نہیں ایک تنظیم کے اقدامات ہیں

 ایردوان نے کہا کہ جنگ کا ایک ضابطہ ہونا چاہیے، فریقین کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ  بدقسمتی سے اسرائیل اور غزہ میں جنگی اصول کی سنگین خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ غزہ میں بےگناہ شہری اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں۔

دوسری جانب عالمی فلاحی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث صورتِ حال تباہ کن ہے اور اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں