ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل فلسطین کشیدگی میں ترکیہ  کا بنیادی ہدف تنازعات کو بلا تاخیر ختم کرنا ہے، وزیر دفاع

وزیر قومی دفاع یاشار گولیر کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین کشیدگی میں ترکیہ  کا بنیادی ہدف تنازعات کو بلا تاخیر ختم کرنا ہے۔

گولیر نے نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں برسلز میں متعین  ترک صحافیوں سے ملاقات کی اور سوالات کے جوابات دیے ۔

اسرائیل-فلسطین تنازعہ کے حوالے سے سوالات کے بارے میں، گولیر نے بتایا کہ اجلاس میں ایک الگ سیشن منعقد کیا گیا، جس میں اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گالانٹ، جو کہ نیٹو کے ‘میڈیٹیرینین ڈائیلاگ’ پارٹنرشپ میکانزم کے رکن ہیں، نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی اور خطے میں تمام جنگوں اور تنازعات دونوں میں ترکیہ کا موقف بالکل واضح ہے۔

"ہم شہریوں کے خلاف ہر قسم کے اقدامات اور شہری بستیوں کو نشانہ بنانے والے ہر قسم کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ اس وقت ہمارا بنیادی مقصد یرغمالیوں کی رہائی، غزہ میں تنازعہ کو دوسرے محاذوں تک پھیلنے سے روکنااور بلاشبہ بغیر کسی تاخیر کے تنازعہ کو ختم کرنا ہے۔ جلد از جلد امن مذاکرات شروع کرنا  اور عالمی برادری  کی بھی حمایت ہونے والے "دو ریاستی حل کے فریم ورک کے اندر پیش رفت ہونی چاہیے۔ پائیدار امن کا یہی واحد راستہ ہے۔”

 

ک

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں