ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی  : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع میرعلی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ سے ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عبدالحکیم شہید ہوگئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں